ساہیوال،عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جو ش وخروش سے منایا گیا

پیر 5 جنوری 2015 22:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جو ش وخروش سے منایاگیا ۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور درود و سلام سے ہوا مختلف مقامات سے نکلنے والے عید میلادالنبی کے جلوس مزدو رپلی پر اکٹھے ہوئے یہاں جماعت اہل سنت پاکستان اور دیگر ضلعی تنظیمات اہل سنت کے زیر اہتمام مرکزی جلوس شروع ہو ا جس کی قیادت پیر سید ابوالنصر منظور احمدشاہ ‘صوبائی وزیر زکوٰ ةوعشر ملک ندیم کامران ‘ ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمدشاہ ‘ شیخ اعجاز احمدرضا ‘ علامہ غلام رسول فریدی ودیگر علماء نے کی ۔

جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بلدیہ گراؤنڈ میں پہنچا جہاں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی ۔ کانفرنس سے پیر سید ابوالنصر منظور احمدشاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 12ربیع الاول تاریخ انسانیت کا سب سے بڑا یو م انقلاب ہے ۔

(جاری ہے)

تاریخ انسانیت میں بہت سے انقلاب آئے مگر انسانیت کے ماتھے کا جھومر صرف اور صرف یہی انقلا ب ہے جو انسانیت کی نجات کا باعث بنا ۔

انہوں نے کہاکہ رسول کریم کی ولات و باسعادت پوری کائنات کیلئے کائنا ت کے مالک وخالق کی جانب سے ایک نعمت عظمی ہے جن کے آتے ہی سارے اندھیرے چھٹ گئے اور سب کاسر صرف ایک خالق ومالک کے سامنے جھکنے لگا ۔ انہوں نے کہاکہ 12ربیع الاو ل کے دن کو یادگار کے طورپر منانا ہر مسلمان پر واجب ہے یہ ساری انسانیت کیلئے رحمت اور امن کا دن ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں دہشتگرد بدامنی پھیلا رہے ہیں ان کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔ عید میلادالنبی کے جلوسوں کی نگرانی کیلئے پولیس نے سخت سکیورٹی کے انتظاما ت کررکھے تھے ۔ جلو س کے مختلف راستوں کو رنگ برنگ جھنڈیوں اور لائٹوں سے سجایاگیاتھا ۔ ساہیوال کے مختلف مقامات سے چھوٹی چھوٹی ریلیاں بھی نکالی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں