ساہیوال ، دیرینہ رنجش پر نوجون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

جمعہ 2 جنوری 2015 18:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) دیرینہ رنجش پر نوجون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی چک 67/4-Rمیں ندیم اختر کی ہمشیرہ(ع) کو سکندر نامی نوجوان تنگ کرتا تھا(ع) بی بی نے اپنے بھائی کو سکندر کے عزائم سے آگاہ کر دیا جس پر سکندراور ندیم میں چند روز قبل جھگڑا ہو گیا تھا رات کو ندیم اختر جب گھر سے باہر رفع حاجت کے لئے نکلا تو سکندر نے پسٹل سے گولی مار کر ندیم اختر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں