ساہیوال‘بجلی کا جھٹکا لگنے سے 10سالہ بچہ جاں بحق

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)بجلی کا جھٹکا لگنے سے 10سالہ بچہ جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں توت والا میں دس سالہ شبیر احمد موٹر پمپ چلانے لگا تو تار شاٹ ہونے کی وجہ سے اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راتے میں ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایک واقعہ میں تلخ کلامی پر دیرینہ دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو زخمی کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق 90/9-Lمیں دودوستوں عبدالقیوم اور کالا کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر کالا نے فائرنگ کر کے عبدالقیوم کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں