ساہیوال‘ بچوں کی لڑائی پرفائرنگ تین افراد شدید زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:12

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) بچوں کی لڑائی پرفائرنگ تین افراد شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق حبیب ٹاؤن میں واقع صدام سنوکر کلب میں بچوں کی لڑائی پر ملزمان اویس عرف لاڑا ،ابو بکر بٹ وغیرہ نے مسلح ہو کر طالب حسین، غلام حسین اور عابد شکور پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گو لیاں لگنے سے تینوں شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت تشویش ناک ہے فائرنگ کے واقعہ سے پورے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین ڈرکے مارے اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے پولیس مصروف تفتیش ہے تاہم ابھی تک ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں