ساہیوال ، مہندی کی رسم میں فائرنگ سے گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 24 دسمبر 2014 16:24

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) مہندی کی رسم میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں موضع دادڑہ بالا میں محمد یٰسین کی شادی کے سلسلہ میں مہندی کی رسم ہو رہی تھی کہ سرفراز، یٰسین ، لیاقت،سلطان ، اللہ دتہ وغیرہ نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر صابر ڈھکو شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے 6ملزموں سرفراز ،محمد یٰسین ،لیاقت ،سلطان،اللہ دتہ اور دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں