ساہیوال‘ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ‘طلائی زیورات ‘موبائل فون سامان فٹنگ وغیرہ سے محروم

اتوار 21 دسمبر 2014 13:19

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ‘طلائی زیورات ‘موبائل فون سامان فٹنگ وغیرہ سے محروم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی آبادی جھال روڈپر کامل وکیل والی گلی میں 4نامعلوم مسلح ملزمان اصغرکے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو ئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر تین تولے طلائی زیورات ‘نقدی اور 6موبائل فون کل مالیتی 3لاکھ روپے لوٹ کرفرارہو گئے، 88-A/6-R میں موبائل فون کمپنی کا ملازم شاہد دستگیر نورشاہ سے موٹرسائیکل پر شہر آرہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور نقدی 50ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے،86/9-Lکے قریب ریلوے کا پٹرولنگ ملازم ظفر عباس گارڈ کے ہمراہ ریلوے لائن پر گشت کررہاتھاکہ منشاء وغیرہ 2ملزمان نے اسلحہ کے زورپرنقدی ‘ 17459روپے اورسامان فٹنگ لائن چھین لیاایک ڈاکو منشاء کو گرفتار کرلیا، 126/9-L میں محمد علی اپنی موٹرسائیکل پر شہر سے گاؤں واپس جارہاتھاکہ راستے میں سرور وغیرہ 4ملزمان نے نقدی 14500روپے چھین لی اور فرارہو گئے ،چوری کی وارداتوں میں 86/6-Rمیں عمران وغیرہ ملزمان نے محمد یٰسین کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی طلائی زیوارت وغیرہ مالیتی 8لاکھ 5ہزار چرا لئے ،89/6-Rمیں سرور وغیرہ نے غلام سرور کے گھر سے جنریٹر مالیتی 1لاکھ چرا لیا ،135/9-Lمیں مرتضیٰ وغیرہ نے غلام عباس کی موبائل شاپ سے 3عدد موبائل فون مالیتی 18ہزاار 3سو چرا لیا ،50/GDمیں صدی احمد وغیرہ فرید کے احاطہ مویشیاں میں واردات کی نیت سے داخل ہو گئے اور شوروواویلہ پر فرار ہو گئے،61/5-Lمیں منیر وغیرہ نے زینب بی بی کے رقبہ سے عدد درخت مالیتی 4ہزار چرا لئے ،60-61/GDمیں رفیق وغیرہ نے محمد علی کے رقبہ سے فصل جوار مالیتی 60ہزار چرا لی ،59/GDمیں نصیر احمد وغیرہ نے نقب لگا کر محمد عارف کے ڈیرے سے 3عدد شاخ بکریاں مالیتی 55ہزار چرا لیں ،126/9-Lمیں سرور وغیرہ ملزمان نے ساہیوال شہر سے اپنے گاؤں جاتے ہوئے محنت کش محمد علی کو زبردستی روک کر نقدی 14ہزار 5 سو چھین لی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں