ساہیوال، خواتین اوربچوں کا سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،

بل آرہے ہیں مگر گیس نہیں آرہی،گیس فراہم نہ کی گئی سوئی گیس کے دفترکے باہر دھرنا دیں گے،متاثرین

جمعہ 19 دسمبر 2014 20:16

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد نے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی ۔تفصیلات کے مطابق جہاز گراؤنڈ اور ملحقہ آبادیوں کی رہائشی خواتین اور بچوں نے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سوئی گیس آفس کے باہر زبردست احتجاج کیا دوران احتجاج چھوٹے چھوٹے بچوں کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے بغیر ناشتہ کئے سکولوں کو چلے جاتے ہیں غریب ہونے کی وجہ سے آگ جلانے کے اور ذرائع استعمال نہیں کر سکتے اور خواتین کا کہنا تھا کہ گیس کے بل تو آرہے ہیں مگر گیس نہیں آرہی ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں گیس فراہم نہ کی گئی تو ہم سوئی گیس کے دفترکے باہر مستقل دھرنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینالہ خورد کا ایک امین نامی شخص بھی احتجاج کررہا تھا کہ اس کہنا تھا کہ اس کو محکمہ سوئی گیس نے تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا ہے میں ایک غریب اورمحنت کش ہوں اڑھائی مرلہ کے مکان میں رہتا ہوں نہ کبھی گیس چوری کی اور نہ ہی کبھی اس کے بارے میں سوچا ہے مگر سوئی گیس محکمہ کے ایک اہلکار محمد علی لنگاہ کے رشتہ داروں کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے محمد علی لنگاہ نے غیر قانونی طور پر میرا میٹر کاٹ لیا اور میٹر ریورس اور ٹمپر کا الزام لگا کر تین لاکھ چھاسٹھ ہزار روپے سے زائد کا بل بھیج کر میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اس نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اس کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں سوئی گیس دفتر کے سامنے آگ لگاکر خود کشی کر لوں گا جس کی تما م تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس اور محمد علی لنگاہ پر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں