ساہیوال‘عمر قید کا قیدی حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) عمر قید کا قیدی حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 82کارہائشی خاور خاں سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا کہ اچانک اسے دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اسے ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں