ساہیوال‘ ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی وسامان سے محروم

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی ‘موبائل فون ‘موٹرسائیکل ،ٹاور بیٹریوں اور ٹریکٹر ٹرالہ ،مکئی وغیرہ سے محروم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منظور کالونی میں واپڈا ملازم عمر دراز خان ڈیوٹی سے فارغ ہوکر اپنی موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھاکہ راستے میں آفتاب وغیرہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زورپر روک لیا اور موٹرسائیکل ‘نقدی ‘موباء فون کل مالیتی78500روپے چھین کر فرارہو گئے86/6-Rمیں ایک تاجر اپنی دکان بند کرکے گھرجارہاتھاکہ راستے میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے گن پوائنٹ پررو ک لیا اور دوموبائل اور نقدی کل مالیتی دو لاکھ77 ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے،گھاس منڈی بازار میں شوز کی دوکان پر 2ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پر نعمان سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ،عارف والہ روڈ پر چک 101/9-Lکے قریب 4ڈاکوؤں نے ڈرائیور سلطان سے گن پوائنٹ پر مکئی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالہ چھین کر ڈرائیور کو رسیوں سے باند کر گھیتوں میں پھینک دیا اور بآسانی فرار ہو گئے ،چوک پاکپتن کے قریب ٹرک سٹینڈ پرڈاکوؤں نے ھلہ بول کر ڈائیوروں سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے مزاحمت پرڈرائیور محمد اشرف کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،جہاز گراؤنڈ میں نامعلوم ملزمان نے موبائل ٹاور سے 6لاکھ روپے کی ڈرائی بیٹریاں چرالیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں