ساہیوال ‘سانحہ پشاور کے خلاف موبائل ایسوسی ایشن لیاقت چوک بازار کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گی

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے خلاف موبائل ایسوسی ایشن لیاقت چوک بازار کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو لیاقت چوک سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ساہیوال پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردوں کے خلاف اور پشاور کے شہدا ء کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پشاور کے تمام ملزمان اور کرداروں کو سامنے لا یا جائے اور انہیں عبرت ناک سزا دے کر پشاور کے شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں