ساہیوال‘سانحہ پشاور کے خلاف سینکڑوں طلباء کی موٹرسائیکلوں پر ریلی

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے خلاف سینکڑوں طلباء کی موٹرسائیکلوں پر ریلی جی ٹی روڈ و شہر کی مصروف شاہراہوں پر ز بردست احتجاجی مظاہرے و نعرے بازی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختلف کالجوں کے سینکڑوں طلباء نے موٹر سائیکلوں پر شہر کی مصروف شاہراہوں پر ریلی نکالی اور جی ٹی روڈ کے علاوہ شہر کی ہر شاہراہ پر رک کر احتجاجی مظاہرے کئے طلباء نے دہشت گردی بند کرو اور گو عمران گو کے نعرے لگائے اس دوران انہوں نے کھلی ہوئی دوکانوں اور شاپنگ مال وغیرہ کو بھی زبردستی بند کروا دیا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرے اور سانحہ پشاور کے ملزمان کو پکڑسرعام پھانسی دے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں