ضلع ساہیوال میں شدید دھند کے سبب واپڈا کے 40فیڈر ٹرپ کر گئے

منگل 16 دسمبر 2014 13:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) ضلع ساہیوال میں شدید دھند کے سبب واپڈا کے 40فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے سبب ہڑپہ گرڈ 8کے 8فیڈر ۔

(جاری ہے)

ساہیوال گریڈ کے 10عارف والہ ،پاکپتن ،بورے والہ کے گرڈ اسٹیشنوں کے 32فیڈر ٹرپ کر گئے جسکی وجہ سے ہڑپہ کے علاقہ میں رات ایک بجے سے دن کے ساڈھے 8 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی جبکہ عارف والہ پاکپتن اور بورے والہ کے گرڈ اسٹیشنوں سے صبح پونے چار بجے سے پونے نو تک 5گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی جس سے ساراعلاقہ تاریکی میں ڈوب گیا دن کو دو مرتبہ 4گھنٹے کی بجلی کی سپلائی معطل رکھی گئی واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ چار گھنٹے بجلی سپلائی گرڈ اسٹیشن پر ضروری کام کی وجہ سے بند کی گئی اور بجلی کے فیڈردھند کے سبب ٹرپ ہوئے جسکی سپلائی اسلام آباد کی سے بحال کی گئی کیونکہ اگر فوری کوشش کی جاتی تو واپڈا سسٹم کو نقصان کا خدشہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں