ساہیوال،دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ 4افراد زخمی نقدی چھین کر فرار دوکانداروں کا شٹر داؤن کا اعلان

پیر 8 دسمبر 2014 21:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ 4افراد زخمی نقدی چھین کر فرار دوکانداروں کا شٹر داؤن کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پل بازار میں مرزا ندیم آئرن سٹور پر تین ڈاکو آئے اور اسلحہ تان کر نقدی چھین لی مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے امیر، ارشد ،محمد رمضان اور خادم علی شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دوکانداروں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر پل بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں