قتل کے ذمہ دار رانا ثناء اللہ کے غنڈوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ورنہ آج نو دسمبر سے ضلع ساہیوال میں ا حتجاجی تحریک شروع کردینگے ،تحریک انصاف ساہیوال

پیر 8 دسمبر 2014 18:25

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل صدر رائے حسن نواز خان ، ایم این اے پنجاب اسمبلی کی رکن مس نبیلہ خان اور تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے صدر شکیل خان نیازی نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قتل کے ذمہ دار رانا ثناء اللہ کے غنڈوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ورنہ آج نو دسمبر سے ضلع ساہیوال میں ا حتجاجی تحریک شروع کردینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں ایک بیان میں فیصل آباد میں حکومتی پارٹی کے پالتو عابد شیر علی ، رانا ثناء اللہ کے غنڈوں کو کھلی چھٹی دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں پولیس پر جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی فیصل آباد میں خون خرابہ کرانا چاہتے تھے جس میں بڑی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن اور راولپنڈی اسلام آباد کے سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا جائے تو فیصل آباد می مسلم لیگ نواز کی خون خرابہ کی جرات نہ ہوتی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں