ساہیوال،البلال کانٹا پر 3 ڈاکو11 لاکھ نقدی،شادی کی تقریب میں فائرنگ، زیورات لوٹ کر فرار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:12

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) ساہیوال عارفوالا روڈ پر چک 91/9L کے قریب البلال کانٹا پر تین ڈاکوؤں نے گیارہ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے‘ دوسرے واقعہ میں ڈاکوؤں کی شادی کی تقریب میں فائرنگ‘ زیورات لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق راوی گیس کمپنی کے دو سیلز آفیسر محمد ایاز اور بابر ممتاز اپنی موٹرسائیکل پر گیارہ لاکھ روپے کیس لے کر ہفتہ کو ساہیوال کمپنی آفس آرہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے پستول دکھاکر نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

لیاقت چوک میں گذشتہ رات ڈاکوؤں نے موبائل کی دکان سے ار موبائل فون اور 26 ہزار کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ دریں اثناء دن دیہاڑے سکیم 2 میں دو ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے نوجوان ثقلین کو شدید زخمی کردیا اور اس کی ممانی بیگم حاجی نصیر احمد سے زیورات لوٹ کر فرر ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔

واقعات کے مطابق سکیم نمبر 2 فرید ٹاؤن میں حاجی نصیر احمد کی بیٹی کی شادی میں رخصتی کے موقع پر جب بارات دلہن کو لے کر چلی گئی تو ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر حاجی نصیر احمد کی بیوی کے ہاتھوں سے کڑے کاٹ کر اتار لئے۔ اس دوران وہ زیورات اتار رہے تھے کہ شور مچ گیا جس پر حاجی نصیر احمد کے بھانجے ثقلین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی جس پر شادی کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں زخمی ثقلین کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں