ساہیوال، لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعا ت میں خاتون سمیت 5افراد زخمی

بدھ 3 دسمبر 2014 16:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعا ت میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق 88/6-Rمیں مقبول وغیرہ ملزمان نے دیرینہ رنجش پر انور بی بی کے گھر میں داخل ہو کر اسے اور اس کے والد کوذدو کوب کر کے مضروب کر دیا ،95/9-Lمیں سرفراز وغیرہ ملزمان نے محمد عباس کے بیٹے یاسر شہزاد کو سوٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا ،122/9-Lمیں رؤف وغیرہ ملزمان نے قتل کرنے کی نیت سے فایرنگ کر کے گلفام اکبر کو شدید زخمی کر دیا ،127/9-Lمیں گلفام وغیرہ ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد ریاض کو زخمی کر دیا زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں