ساہیوال ‘ اشتہاریوں اورگھروالوں نے گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس پارٹی پرحملہ کرکے سب انسپکٹرسمیت3اہل کاروں کوزخمی کردیا

بدھ 3 دسمبر 2014 15:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ساہیوال میں اشتہاریوں اوران کے گھروالوں نے گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس پارٹی پرحملہ کرکے سب انسپکٹرسمیت3اہل کاروں کوزخمی کردیااشتہاریوں نے2 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا ‘پولیس کی بھاری نفری نے یرغمال اہل کاروں کوبازیاب کراکر2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ساہیوال پولیس کے مطابق دکانوں اوراسٹورزسے قیمتی سامان لوٹنے والے 4افرادکی کارکو ناکے پرروکا گیا تو2ملزم فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے2ملزموں کو پکڑلیاجن کی نشاندہی پرپولیس موضع 92نائن ایل میں چھاپامارنے گئی اس دوران اشتہاریوں اور ان کے ساتھی مرد و خواتین نے پولیس پارٹی پرڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر دیا،جس سے سب انسپکٹرسمیت 3اہل کارزخمی ہوگئے۔اشتہاریوں نے2اہلکاروں کویرغمال بھی بنالیا،بعد میں پولیس کی بھاری نفری نے یرغمال پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرکے2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے50سے زائدافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں