ساہیوال ، گول چکر میں آٹھ ڈاکوؤں نے تین دکانوں کو لوٹ لیا‘

منگل 2 دسمبر 2014 20:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) ساہیوال کے گول چکر میں آٹھ ڈاکوؤں نے تین دکانوں کو لوٹ لیا‘چوکیدار شاہ محمد اور ایک وکیل سابق ناظم علی اظہر گوگا کو اغواء کرلیا‘ ڈاکو آٹھ لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار‘ وکیل اور چوکیدار کو ساہیوال ملتان روڈ پر پولیس چوکی غلہ منڈی بائی پاس کے قریب کار سے پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق منگل کو صبح پانچ بجے دو کاروں میں آٹھ لاکھ ڈاکوؤں کا گروہ آگیا جس نے جماعت اسلامی تحصیل ساہیوال کے امیر اے ڈی چوہدری کے گھر اور دو دکانون کے تالے توڑ دئیے‘ مزاحمت پر چوکیدار شاہ محمد اور مسجد کے قریب کھڑے وکیل علی اظہر خان گوگا کو زبردستی کاروں میں بٹھالیا۔ دکانوں سے چار لاکھ 95 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل کارڈ اور تیسری دکان سے سوا دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چوکیدار اور وکیل کو راستے میں پھینک کر ملتان روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں