ساہیوال، اساتذہ اور دیگر ملازمین نے مطالبات منوانے کیلئے بھوک ہڑتال شروع کردی

منگل 2 دسمبر 2014 20:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) کامرس کالجوں کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے ساہیوال پریس کلب کے باہر منگل کو بھوک ہڑتال شروع کردی۔ ملازمین نے حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ہڑتالی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ اور دیگر ملازمین کو کنٹریکٹ پر کام کرتے ہوئے بارہ سال گزرنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا جس سے ایک ہزار سے زائد خاندانوں کے روزگار کو خطرات لاحق ہیں اور ان کا ذریعہ معاش چھن جائے گا۔ اساتذہ نے اعلان کیا کہ وہ اپنے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ طلباء تنظیموں نے اساتذہ کی کلاسوں کے بائیکاٹ کے باعث ہر روز ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں