ساہیوال،کھچی بلوآنہ میں اشتہاری مجرم کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سہیل بابر پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی

منگل 2 دسمبر 2014 20:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) نواحی گاؤں کھچی بلوآنہ میں اشتہاری مجرم کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سہیل بابر پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا‘ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ صدر کمالیہ کے اے ایس آئی خضر حیات کی قیادت میں اغواء کے مقدمہ میں اشتہاری شاہد عمران کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی نے منگل کی صبح پانچ بجے چھاپہ مارا تو شاہد عمران نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل بابر گولیاں لگنے سے بے ہوش ہوگیا۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں