ساہیول ، لین دین کے تنازعہ پر محنت کش کو دوست نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا

پیر 1 دسمبر 2014 23:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) ساہیول میں بخاری روڈ غلہ منڈی میں دوہزار روپے کے لین دین کے تنازعہ پر ایک محنت کش محمد اکرم کو اس کے دوست فیاض احمد نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد اکرم اور فیاض احمد دونوں دوست راولپنڈی مین محنت مزدوری کرکے گزراوقات کرتے تھے کہ محمد اکرم نے فیاض احمد کے 2 ہزار روپے اس کے گھر واقع ساہیوال نہ پہنچائے اس دوران فیاض احمد بھی راولپنڈیسے ساہیوال آگیا اور لکڑی کے ایکٹال کے قریب محمد اکرم اور فیاض احمد کے درمیان رقم کے لین دین پر تکرار ہوگئی۔

محمد اکرم نے فیاض احمد کو رقم دینے سے صاف انکار کردیا جس پر فیاض احمد نے مشتعل ہوکر ٹال سے کلہاڑی لے کر محمد اکرم کی گردن پر وار کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں