حکمران اپنی ڈوبتی کشتی کو ناکام سہارا دے رہے ہیں،رائے حسن نواز خان،
روائتی انتقامی ہتھکنڈے ہمیں اسلام آباد پہنچنے سے نہیں روک سکیں گے ہرکارکن اور عوام 30نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کریں،ممبر قومی اسمبلی
منگل 25 نومبر 2014 22:21
ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) حکمران اپنی ڈوبتی کشتی کو ناکام سہارا دے رہے ہیں روائتی انتقامی ہتھکنڈے ہمیں اسلام آباد پہنچنے سے نہیں روک سکیں گے ہرکارکن اور عوام 30نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کریں ان خیا لا ت کا اظہا ر ممبر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے صدر ویسٹرن ریجن رائے حسن نواز خان نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وحید اصغر ڈوگر ‘ جلال دین ڈھکو ‘ریجنل صدر پی ٹی آئی مسز رخسانہ رضا ‘ مسز رقیہ انصاری ‘ضلعی صدر پی ٹی آئی شکیل خان نیازی ‘ سیکرٹری اطلاعات نوید اسلم ،ضلعی صدر سیدرضوان مظفر شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے آخری انتقامی ہتھکنڈے کے طورپر پاکستان تحریک انصاف کے اہم عہدیداروں سرگرم کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شرو ع کردیاہے اوران کے گھروں پر متعلقہ تھانوں کی پولیس چھاپے مارکر اہل خانہ کو ہراساں کررہی ہے۔(جاری ہے)
کارکنوں کے گھروں پر حکم دیا جارہاہے کہ فوراً تھانے حاضر ہوں ورنہ نتائج بھگتنے کو تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ساہیوال سے ہزاروں کارکنوں اور شہریوں پر مشتمل قافلے ہرصورت میں 30نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اس کیلئے انفرادی اور اجتماعی حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ہمارے قافلے اپنے راستے میں آنے والی ہررکاوٹ کوہٹا کر اسلام آباد پہنچیں گے حکمران اب آخری انتقامی ہتھکنڈوں پراتر آئے ہیں لیکن وہ اب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں عوام عمران خان کی قیادت میں متحدہو چکی ہے اور 30نومبر کو انسانوں کا سمندر اسلام آباد میں نمو دار ہوگا انہوں نے کہاکہ کارکنوں اور عہدیداروں کو اسلام آباد پہنچنے کی حکمت عملی سے آگاہ کردیاگیاہے تحریک انصاف کے حامی شہری اپنے وسائل سے جوق در جوق اسلام آباد پہنچ کر پاکستان سے اپنی محبت اور عمران خان پرا پنے اعتماد کا ثبوت دیں انہوں نے ساہیوال کی انتظامیہ کو متنبہ کیاہے کہ وہ پکڑ دھکڑ اور انتقامی کارروائیوں میں حکمرانوں کے آلہ کار بننے سے گریز کریں۔
متعلقہ عنوان :
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ساہیوال، ڈاکو دو وکیلوں، دکانداروں، ودیگر سے نقدی، موبائل، زیورات لے اڑے
ساہیوال، نوسر باز وںنے پٹرول پمپ ٹھیکیدار ، دوکاندار سے 1 لاکھ 91 ہزار نقدی ہتھیا لی،گروہ کا سرغنہ گرفتار
65سالہ بوڑھے کی پراسرا ہلاکت ۔ کھال سے لاش بر آمد
بنک مینجروں نے شہری کو9لاکھ60ہزار روپے زیورات کا ٹیکا لگا دیا۔ مینجر کی عبوری ضمانت 8مئی تک منظور
ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایاجائے،ڈپٹی کمشنر ساہیوال
ریسکیو 1122 ساہیوال نے اپریل میں 5818 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا
mدوہرے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر زمیندار کے بھائی کا قتل
ﷺ ڈاکو بیوہ خاتون، بیوپاریوں،دوکانداروں، سیلزمین سے سات لاکھ 87ہزار روپے نقدی، زیورات، 3موٹر سائیکل ..
eسابق چیئرمین ساہیوال پریس کلب کے بہنوئی کا انتقال
گ*سابق تحصیل ناظم تحریک انصاف این اے 141 سابق امیدوار کے ریزورٹ پر چھاپہ۔ 5گرفتار
ساہیوال،دوہرے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر زمیندار کے بھائی کا قتل
ساہیوال،سابق تحصیل ناظم تحریک انصاف این اے 141 سابق امیدوار کے ریزورٹ پر چھاپہ، 5گرفتار
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف