ساہیوال،پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے عہدیدار تھے ،شکیل خان،تحریک انصاف کی قیادت نے انکوائری کمیٹی بنا دی ،جو ان افراد کی فہرست جلد جاری کرے گی، ضلعی صدر پی ٹی آئی

اتوار 16 نومبر 2014 20:38

ساہیوال،پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے عہدیدار تھے ،شکیل خان،تحریک انصاف کی قیادت نے انکوائری کمیٹی بنا دی ،جو ان افراد کی فہرست جلد جاری کرے گی، ضلعی صدر پی ٹی آئی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے شیخ عنصر علی سٹیڈیم میں بعض خواتین سے بدتمیزی کرنے والے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ضلع ساہیوال کے عہدیدار تھے جن کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی پاس جاری کئے تھے،تحریک انصاف کی قیادت نے اس سلسلہ میں ایک انکوائری کمیٹی بنا دی ہے،جو ان افراد کی فہرست جلد جاری کرے گی،تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے صدر شکیل خان نیازی نے کہا ہے کہ وہ ان شرپسند عناصر کو جلد بے نقاب کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شواہد حاصل کرلئے ہیں اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ان عہدیداروں اور کارکنوں کی ویڈیو اور تصویریں بھی جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خواتین سے بدتمیزی کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس شرمناک فعل کے ملزموں کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم گلوبٹوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں