ساہیوال،پی ٹی آئی جلسے میں بدنظمی، کارکن لڑ پڑے، کرسیاں الٹا دیں

ہفتہ 15 نومبر 2014 21:20

ساہیوال،پی ٹی آئی جلسے میں بدنظمی، کارکن لڑ پڑے، کرسیاں الٹا دیں

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بار پھر بدنظمی نظر آئی ، کارکن آپس میں لڑتے جھگڑتے رہے ، ایک دوسرے کے گریپان پکڑ لیے ، کرسیاں الٹا دیں۔

(جاری ہے)

ساہیوال کے جلسے میں بھی پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے ، ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے اور ان میں گھونسے مکے چل گئے ، کرسیاں الٹا دیں۔ بدنظمی اس وقت شروع ہوئی جب کارکنوں نے خواتین کیلئے مختص حصے میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ تبدیلی رضاکاروں نے انہیں روکا جس پر وہ ایک دوسرے پر تاؤ کھاتے رہے ۔ تحریک انصاف کے جلسوں میں بھگڈر نئی بات نہیں ، اس سے پہلے ننکانہ صاحب ، ساہیوال ، ملتان میں بھی بدنظمی ہو چکی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں