تحریک انصاف کے جلسے میں آ نےوالے کینسر کے مریض کی ’پنجاب حکومت ‘ نے سن لی

ہفتہ 15 نومبر 2014 21:09

تحریک انصاف کے جلسے میں آ نےوالے کینسر کے مریض کی ’پنجاب حکومت ‘ نے سن لی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) پنجاب حکومت نے ظفر علی سٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے میں امداد کی اپیل لے کر آ نے والے کینسر کے مریض عمر دراز کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او ساجد چوہان نے اس ضمن میں ای ڈی او ہیلتھ کو فوری طور پر مریض سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ عمر درازاپنے خاندان سمیت کینسر کے علاج کی اپیل لے کر آ ج تحریک انصاف کے جلسے میں پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں