نواز شریف مجھے تیونس کے محمد بو عزیزی بننے پر مجبور نہ کرو ‘ڈرو اس دن سے جب میں محمد بو عزیزی بن جاؤں‘شیخ رشید

ہفتہ 15 نومبر 2014 19:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریبوں کیلئے انقلاب کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیونس کے محمد بو عزیزی جیسی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی رات یہاں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیونس کے محمد بو عزیزی بننے پر مجبور نہ کرو اس دن سے ڈرو جب میں بھی محمد بو عزیزی بن جاؤں۔ واضح رہے کہ محمد بو عزیزی تیونس کا وہ نوجوان تھا جس نے ملازمت سے نکالے جانے پر خود کو بازار میں آگ لگائی تھی جس کے بعد تیونس میں انقلاب کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں