94روزہ جدوجہد کے نتیجے میں مریم نواز کا پہلا استعفیٰ آگیا ہے، اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں ، اب نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہبازکے استعفے آنے چاہئیں ،ہتھکڑی میرا زیور اور جیل میرا سسرال ہے ،خوشی سے جاؤں گا ، خود کش سیاستدان ہوں اور اپنا تابوت ساتھ لے کر چلتا ہوں ،جہاں کہو میں خود گرفتار ی دینے کو تیار ہوں ،حکمرانوں میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائیں، پورے ملک میں آگ لگا دوں گا، خورشید شاہ سرکار سے زیادہ سرکار کے ایجنٹ ہیں ، نواز شریف تیسری بار نکمے ، نالائق اور نا اہل شخص کو وزیر اعظم بنانے پر قوم سے انتقام لے رہے ہیں

ہفتہ 15 نومبر 2014 19:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی 94روزہ جدوجہد کے نتیجے میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا پہلا استعفیٰ آگیا ہے اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں ، اب نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہبازکے استعفے آنے چاہئیں نواز شریف کو پتہ ہے جیل میرا سسرال ہے ،ہتھکڑی میرا زیور ہے،خوشی سے جاؤں گا ، میں خود کش سیاستدان ہوں اپنا تابوت ساتھ لے کر چلتا ہوں جہاں کہو میں خود گرفتار ی دینے کو تیار ہوں ،حکمرانوں میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائیں، پورے ملک میں آگ لگا دوں گا، خورشید شاہ سرکار سے زیادہ سرکار کے ایجنٹ ہیں ، عمران خان اپنے لئے نہیں قوم کے لئے باہر نکلے ہیں ، نواز شریف تیسری بار نکمے ، نالائق اور نا اہل شخص کو وزیر اعظم بنانے پر قوم سے انتقام لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔اس دوران شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پہلا استعفیٰ مریم نواز کا آ گیا ہے ، جس کی مبارکباد دیتا ہوں ،مزید چار استعفے نواز شریف، حمزہ شہباز، شہباز شریف آنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ قوم 90 دنوں دیوار چین کی طرح کھڑے ہیں کوئی شیشہ نہیں ٹوٹا ہے ، ابھی تک 18 کروڑ عوام کو نواز شریف لوٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میرے خلاف بھی درج ہے، نواز شریف آپ کو پتہ ہے جیل میرا سسرال ہے ،ہتھکڑی میرا زیور ہے،خوشی سے جاؤں گا اگر ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دیکھو آگ لگا دوں گا، میں نے عمران خان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے کٹ تو سکتا ہے لیکن پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمان مہربانی کر کے شیشے میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں، میں جانتا ہوں کہ سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ملاقاتوں کا ہمیں پتہ نہیں، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے عمران کے خلاف اکٹھا کر رہے ہیں میں ہر لحاظ میں عمران کے ساتھ رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف تمہارے اقتدار کے خاتمے تک نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آگ لگانے کی بات کی ہے جس اسمبلی میں ایسا وزیر خزانہ ہو کہ نواز شریف منی لانڈرنگ کرتا رہا، پانی و بجلی، نندی پور منصوبے، ڈونگ فونگ کمپنی اربوں کھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کتنے دن غیر ملکی دوروں پر رہے اور پاکستان میں کتنے دن رہے ہیں ۔

انہوں نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکار سے زیادہ سرکار کے ایجنٹ ہیں مجھے قائد حزب اختلاف بننے کا شوق نہیں مجھے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا فون آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نظام کو جلانا ہے جو چور ڈاکو لٹیرے پیدا کرتا ہے عمران کا ساتھ دے کر نیا نظام لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی جلسہ جلوس کھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نواز شریف ایک سکے کے دو رخ ہیں آصف زرداری نے مجھ فون پر دھمکی دی ہے کونسی قیاقت آگئی ہے۔ نواز شریف اور زرداری کے گٹھ جوڑ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں میں زرداری کو کہا کہ آصفہ کو آگے لاؤ بلورانی کو نہیں،جرمن چانسلر نے کہا کہ پہلے اپنے ملک کے حالات بہتر کرو۔ انہوں نے کہا کہ اس بار نواز شریف قوم سے انتقام لے رہا ہے۔

اس ملک میں نہیں رہنما تیسری بار ایسے نکمے ، نالائق اور نا اہل کو وزیر اعظم بنایا گیا۔ نواز شریف کے دور میں غریب کی حالت نہیں بدل سکتی، میں خود کش سیاستدان ہوں اپنا تابوت ساتھ لے کر چلتا ہوں جہاں کہو میں خود گرفتار ی دینے کو تیار ہوں، جلسے کے شرکاء سے ہاتھ اٹھا کر حلق لیا کہ وہ 30کو اسلام آباد آئیں۔ تین نعرے جن سنگ کی حیثیت رکھتے ہیں گو نواز گو کے نعرے لگاؤ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں