تحریک انصاف کا سونامی آج ساہیوال سے ٹکرائے گا

ہفتہ 15 نومبر 2014 10:58

تحریک انصاف کا سونامی آج ساہیوال سے ٹکرائے گا

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر 2014ء) کپتان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔ شیخ ظفر علی اسٹیڈیم کو جلسہ گاہ میں بدل دیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والے ہورڈنگز، پنڈال کے چاروں طرف لگا دیے گئے ہیں۔ پارٹی پرچموں ، ٹوپیوں اور بیجز کے اسٹال جگہ جگہ موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش وخروش بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ پنڈال میں نوجوان ٹولیوں میں حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے ۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت پرامید ہے کہ ان کا جلسہ ساہیوال میں سیاسی تاریخ بدل دے گا۔ ساہیوال میں تحریک انصاف کے کارکن اپنے کپتان کے منتظر ہیں ان کے نزدیک نیا پاکستان ہی ان کی منزل ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں