ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک

پیر 3 نومبر 2014 12:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) ساہیوال کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے،پولیس کے مطابق مراد کے کاتھیا کے قریب 2 ڈاکو ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔دونوں ڈاکووں کی شناخت شانی اور نواز کے نام سے ہوئی ہے جو متعدد قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں