ساہیوال، جماعت اہلسنت کے اہم رہنمااورخطیب علامہ بشیرالقادری کوٹارگٹ کرکے قتل کردیاگیا

اتوار 2 نومبر 2014 22:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) ساہیوال میں جماعت اہلسنت کے اہم رہنمااورخطیب علامہ بشیرالقادری کوٹارگٹ کرکے گولیاں مارکرقتل کردیاگیا۔قاتل فرارہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نواحی چیک میں علامہ بشیرالقادری نمازکے بعدگھرپرتھے کہ ایک موٹرسائیکل پرسوارنوجوان آیاتواس نے گھرکی گھنٹی بجائی علامہ بشیرالقادری کے بیٹے باہرآئے توان کے بیٹے سے علامہ بشیرالقادری کے بارے میں پوچھااورگھرکوان کوبھیج دیں جس پران کے بیٹے نے ہیلمٹ پہن کرآنے والے نوجوان کوشناخت کاکہاتواس نے ہیلمٹ اتاردیاجب علامہ بشیرالقادری گیٹ پرآئے توملزم نے علامہ کی شناخت کرکے پستول سے دوفائرکرکے علامہ کومارکرہلاک کردیااورموٹرسائیکل پرفراہوگئے ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکرتفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں