ساہیوال‘بارہ سالہ بچی عطائی ڈاکٹر کے تجربات کی بھینٹ چڑھ گئی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:51

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء )ساہیوال کے علاقہ فرید ٹاؤن کی رہائشی 12سالہ بچی عطائی ڈاکٹر کے تجربات کی بھینٹ چڑھ گئی ، ورثاء اور اہل علاقہ نے ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ فریڈ ٹاؤن کے رہائشی بلال محسن کی بارہ سالہ بیٹی الساکو بخار کی حالت میں ایک نجی ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر شفیق الرحمن نے اس کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

بچی کے خون کے نمونے لئے گئے جسکے بعد بخار شدید ہو گیا جس پر ڈاکٹر نے اسے دو انجکشن لگائے جس سے بچی کی حالت بگڑ گئی اور اسکے ناک ،منہ اور کان سے خون جاری ہوگیاجو بچی کی موت کے بعد بھی بہتارہا۔ والدین کے مطابق جب انہوں نے بچی کی حالت پر شور مچایاتو ڈاکٹر شفیق نے انہیں ڈرایا دھمکایا اور مسلح گارڈ بھی بلا لئے ۔بچی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں