ساہیوال،قانون کے محافظوں نے ساتھیوں سے ملکر لڑکی کو صفائی کے بہانے گھر بلاکر زربردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 22:05

ساہیوال،قانون کے محافظوں نے ساتھیوں سے ملکر لڑکی کو صفائی کے بہانے گھر بلاکر زربردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) قانون کے محافظوں نے ساتھیوں سے ملکر لڑکی کو صفائی کے بہانے گھر بلاکر زربردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 85/6-Rکے حاجی نذر نے گھروں میں صفائی کرنیوالی لڑکی کائنات کو گھر میں صفائی کے بہانے بلایا اور حاجی نذر ‘ غلام عباس اے ایس آئی ‘ٹریفک پولیس اہلکار ساجد حسین اور عمار نامی شخص نے لڑکی کے ساتھ باری باری زیادتی کی شہریوں نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اگر قانون کے محافظ ہی اس طرح کا گھناؤنا فعل کریں گے تو عام عوام کو تحفظ کس سے ملے گا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس واقع کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ ملزمان کے پیٹی بھائی انہیں بچانے کیلئے سر گرم ہوچکے ہیں تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے حاجی نذر‘ غلام عباس اور ساجد حسین کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں