ساہیوال،سانپ ڈسنے سے بیس سالہ لڑکی جاں بحق،تین بے ہوش ہوگئے

منگل 23 ستمبر 2014 20:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) یہاں نواح میں سانپ کے ڈس لینے سے ایک 20 سالہ لڑکی نبیلہ ہلاک اور تین افراد سانپ کے ڈسنے سے بے ہوش ۔ تفصیلات کے مطابق چک 63/12-L کے ابراہیم کی 20 سالہ بیٹی نبیلہ گھر پر کام کر رہی تھی جب چولہے کے لیے لکڑیاں اٹھانے لگی تو لکڑیوں میں سے سانپ نکل آیا اور ڈس لیا۔

(جاری ہے)

جسے فور ی طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔ چک 59/5-L میں عمر کی 60 سالہ بیوی فاطمہ۔ موضع جندرالہ کے محمد حیات کے بیٹے محمد فاروق 18 سالہ اور چک 58/-5-L کے محمد عارف کی 14 کمسن بیٹی اکرم لو بھی سانپ نے کھیتوں میں ڈس لیا۔ تینوں کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا ہے ۔ جہاں تینوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں