صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کے بیٹے اسامہ سرور کی منگنی کی تقریب، سرکاری پروٹوکو ل دیا گیا

اتوار 21 ستمبر 2014 20:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء)صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کے بیٹے اسامہ سرور کی منگنی کی تقریب سرکاری پروٹوکو ل کے ساتھ سیشن ہاؤس ضلع کچہری روڈ ساہیوال میں ہوئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کے بیٹے کی منگنی سیشن جج ساہیوال سردار طاہر صابر کی بیٹی سے ہوئی تین گھنٹے تک جاری رہنے والی منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور اپنے بیٹے اسامہ اشفاق اہل خانہ ، رشتہ دار خواتین سمیت سرکاری گاڑی نمبر LEG-629 لینڈ کروزر نمبر UJ-933 دس گاڑیوں کے قافلہ میں آئے پولیس کی ایلیت فورس اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی اور تمام سرکاری پروٹو کول دیتے ہوئے ٹریفک مختلف راستوں سے بند کر کے گاڑیوں کے قافلے کو گزارا گیا اور مہمانو ں کی شاہی کھانوں کے لوازمات سے تواضع کی گئی جن پر ایک ملین خرچ آیا تحفے اور تحائف کا بھی تبادلہ ہوا۔

یہ تقریب صوبائی وزیر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کیلئے ایک سوالیہ نشان چھوڑ گئی ۔ ایک طرف سیلاب زدگان اور دوسری طرف شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کا منہ چڑا رہی تھی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں