بے روزگاری کے خاتمے اور صنعتی ترقی کے لیے پنجاب حکومت صنعت کا روں اور تاجروں کو تمام ضروری سہو لیات فراہم کر رہی ہے،کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعرات 4 ستمبر 2014 20:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد صدیق شیخ نے کہا ہے کہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمے اور صنعتی ترقی کے لیے پنجاب حکومت صنعت کا روں اور تاجروں کو تمام ضروری سہو لیات فراہم کر رہی ہے اور ساہیوال ڈویژن میں صنعتوں کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کی فراہمی پر پوری توجہ دی جا رہی ہے ۔ملک سے توانا ئی کی کمی کے خاتمے سے ہی صنعتوں کا پہیہ چلے گا اور ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کو ل پاور پلا نٹ اس سلسلے میں اہم کر دار اداکر یں گے جس سے سب سے سستی بجلی پیدا ہو گی ۔

وہ ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر آر پی اوفیصل شاھکار‘ڈی پی او سید خرم علی‘صدرچیمبر چوہدری ارشد حسین ‘حاجی سہیل انجم اور رانا وسیم اختر کے علاوہ صنعتکاروں کی بڑی تعداد مو جو دتھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کے بغیر پا کستان اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر نہیں بیچ سکتا کیو نکہ مہنگی بجلی سے تیار شدہ اشیاء منڈیوں میں مقابلہ نہیں کر سکیں اس لئے کو ئلہ سے بجلی پیدا کر نا انتہا ئی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبا ئی حکومت ساہیوال ڈویژن میں عوام کو تعلیم ‘صحت‘ذرائع آمدروفت کی بہتر سہو لتوں کی فراہمی اور پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کیلئے ایک جا مع پروگرام پر بھی عمل پیر اہے جس سے کئی میگا پر اجیکٹ مکمل کئے جا رہے ہیں جن میں ساہیوال میڈیکل کا لج کی تعمیر ‘قطب شہا نہ برج کی تکمیل ‘ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال اور اوکا ڑہ کی اپ گریڈیشن ‘ساہیوال میں یو نیورسٹی کا قیا م اور ڈویژن کے تمام بڑے شہروں اور قصبات میں پینے کے صاف پا نی اور سیور یج کی سہو لتوں کے منصوبے شامل ہیں جن پر اس ما لی سال بجٹ میں 6ارب روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ پچھلے سال 8 ارب روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کئے گئے۔

انہوں نے چیمبر کے ممبران پر زوردیا کہ وہ شہر کی ترقی میں بھی دلچسپی لیں اور ساہیوال کو مزید خوبصورت بنانے میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں