ساہیوال، دریائے راوی میں سیلاب کا خطرہ ، ڈیڑھ سو سے زائد دیہات کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

جمعرات 4 ستمبر 2014 20:24

ساہیوال، دریائے راوی میں سیلاب کا خطرہ ، ڈیڑھ سو سے زائد دیہات کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) دریائے راوی میں سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز نورشاہ ، بہادر شاہ، ہڑپہ اور پرانی چیچہ وطنی کے ڈیڑھ سو سے زائد دیہات کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاوڈ سپیکروں پر آج مساجد سے ان دیہات میں اعلانات کروائے گئے ہیں۔ دریائے راوی کے قریب فصلوں کے علاوہ مویشیوں اور ٹیوب ویلوں کو محفوط مقامات پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں