ساہیوال ،بیوی کے روٹھنے کا رنج ‘ ملزم نے بیوی کے ماموں پر تیزاب ڈال دیا ‘ ماموں جھلس گیا‘ملزم گرفتار

پیر 1 ستمبر 2014 21:19

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء ) بیوی کے روٹھنے کا رنج ‘ ملزم نے بیوی کے ماموں پر تیزاب ڈال دیا ‘ ماموں جھلس گیا‘ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق محمدعارف نامی کی بیوی چند ماہ قبل ناراض ہوکر اپنے ماموں عبدالرشید کے ہاں آغا بشیر ٹاؤن میں رہائش پذیر تھی ۔

(جاری ہے)

ملزم عارف متعدد بار اپنی بیوی کو لے جانے کیلئے آیا لیکن اس کا ماموں راضی نہ ہوا جس کا ملزم کو سخت رنج تھا اسی رنجش پر ملزم نے عبدالرشید پر تیزاب سے بھری بوتل انڈیل دی جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گیا اورملزم فرار ہو گیا ۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتارکرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں