ساہیوال،پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم ہلاک،تین فرار ہوگئے

جمعہ 29 اگست 2014 18:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) نواحی چک 26/14-L میں پولیس اور اشتہاری ملزموں میں فائرنگ اور مقابل کے دوران ایک اشتہاری مجرم اللہ دتہ شہادی مارا گیا تین اشتہاری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق پولیس شاہ کوٹ کو اطلاع ملی کہ چک 26/14-L میں ایک ڈیرہ پر چار اشتہاری مجرم آئے ہوئے ہیں اور سنگین نوعیت کی واردات کا منصوبہ بنارہے ہیں جس پر پولیس شاہ کوت نے چھاپہ مارا تو اشتہاری مجرموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی فریقین میں ایک گھنٹہ تک مقابلہ کے بعد ایک اشتہاری مجرم اللہ دتہ شہادی مارا گیا جبکہ تین ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اشتہاری اللہ دتہ شہادی قتل۔ ڈکیتی اور راہ زنی کی 27 وارداتوں میں مطلوب تھا جس نے علاقہ میں دہشت پھیلا رکھی تھی پولیس شاہ کوٹ نے پولیس مقابلہ اور انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ہونے والے ملزموں کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم گرفتاری کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں