پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 31 اگست کوہو گا

منگل 19 اگست 2014 13:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 31 اگست بروز اتوار صوبے بھر میں منعقد ہو گا ۔ساہیوال میں ٹیسٹ کیلئے سنٹر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں بنایا گیا ہے جس میں اڑھائی ہزار طلبا و طالبات حصہ لیں گے ۔ انٹری ٹیسٹ کے فول پروف انتظامات کیلئے ایک خصوصی اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد صدیق شیخ نے کی۔

اجلاس میں ڈی سی او ڈاکٹر ساجد محمود چوہان ،ڈی پی او سید خرم علی شاہ ،ایڈیشنل کمشنر شوکت علی مرزا ،پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈاکٹر زاہد فاروق اور ڈائریکٹر کالجز چوہدری عبدالمجید کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔پروفیسر سرفراز گورایہ نے بریفنگ میں بتایا کہ 2013 میں ساہیوال میں 2057 طلباء و طالبات نے انٹری ٹیسٹ دیا تھا جن میں 735 طلباء اور 1322 طالبات شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

اس سال یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ہدایت کے مطابق اڑھائی ہزار سٹوڈنٹس کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں تا کہ امیدوار کیس پریشانی کے بغیر ٹیسٹ دے سکیں ۔کمشنر محمد صدیق شیخ نے ہدایت کی کہ تمام امتحانی کمروں میں پینے کے پانی ،لائٹس اور وال کلاک کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اور ان کے ساتھ آئے ہوئے والدین کیلئے بیٹھنے کا بھی مناسب انتظام ہو ۔انہوں نے ڈی پی او کو جامع ٹریفک پلان بنانے اور امتحانی مواد کی لاہور سے سنٹر تک فراہمی اور بعد میں واپسی کا بھی فول پروف انتظام کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے بیرون شہر سے آنے والے طلباء و طالبات کی سنٹر تک کسی پریشانی کے بغیر آمد کیلئے جی ٹی روڈ پر پاکپتن چوک اور عارفوالا چوک میں رہنمائی کیلئے بینرز لگانے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں