ساہیوال،تیزرفتارکارٹرک سے ٹکرا گئی،وہاڑی کے ڈاکٹرکی بیوی جاں بحق

پیر 11 اگست 2014 20:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) جی ٹی روڈ بائی پاس ساہیوال پر ایک تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں وہاڑی کے ڈاکٹر کی بیوی شمراں جاں بحق ، بیٹا احمد وحید ، پوتا بلال اور بہو مسز احمد وحید شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق وہاڑی کے ڈاکٹر عنایت کا بیٹا احمد وحید اپنی کار نمبر LES-4827 میں لاہور خاندان کے دیگر افواہ کے ہمراہ جارہے تھے کہ کار بائی پاس پر خراب کھڑے ٹرک نمبر TLA-068 سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں شمیراں ہلاک ، بیٹا ، پوتا اور بہو تین افراد شدیدزخمی ہو گئے۔ پولیس غلہ منڈی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمی بلال کی حالت نازک ہے زخمیوں کو ڈسٹرکت ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں