ساہیوال، تحریک انصاف نے گورنمنٹ کالج چوک میں احتجاجی کیمپ لگالیا

پیر 11 اگست 2014 20:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) تحریک انصاف ساہیوال نے گورنمنٹ کالج چوک ساہیوال میں ایک احتجاجی کیمپ لگایا جس میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدداروں بابر صغیر اور واصف سمیت کارکنوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی اور تحریک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان اسلام آباد آزادی مارچ 14 اگست کو لاہور چلو کے پمفلٹ تقسیم کرتے رہے۔

(جاری ہے)

کیمپ کے شرکاء نے گرفتاریوں اور حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں