ساہیوال کا نوجوانوں کے اعضاء وخون نکالنے والا گروہ اپنا چھٹا شکارزندہ سڑک کنارے پھینک کر فرار،علاقہ میں خوف و ہراس

جمعرات 31 جولائی 2014 21:05

ساہیوال کا نوجوانوں کے اعضاء وخون نکالنے والا گروہ اپنا چھٹا شکارزندہ سڑک کنارے پھینک کر فرار،علاقہ میں خوف و ہراس

ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) ساہیوال کا نوجوانوں کے اعضاء وخون نکالنے والا گروہ اپنا چھٹا شکارزندہ سڑک کنارے پھینک کر فرار،علاقہ میں خوف و ہراس نوجوان طبقہ عید کے باوجود گھروں میں محصورہوکر رہ گیا تفصیلات کے مطابق کار اور کیری ڈبہ پر گشت کے دوران نوجوانوں کو اغواکرنے کے بعد ساہیوال کے کسی نامعلوم مقام پر لے جاکر اُنہیں بے ہوش کرتے ہوئے اُن کے جسم کے اندرونی اعضاء و خون نکالنے والا گروہ حال ہی میں نواحی آبادی نورجھنگ سے اغوا کئے گئے محنت کش خوشی چبھیل کے جواں سالہ بیٹے کو ایک ہفتہ اپنی حراست میں رکھنے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں آبادی ادریس نگر کے قریب سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگیا مغوی نوجوان کے مطابق نامعلوم کار سواروں نے اِسے پاکپتن ساہیوال روڈ سے اغوا کرتے ہی کچھ سنگھا کر بے ہوش کردیا اور ساہیوال کے میں واقع کسی ایک بہت بڑے حال میں جب اُسے ہوش آیا تو وہاں اور بھی بہت سے نواجوان بے ہوش پڑے ہوئے پائے جن میں سے کچھ آپریشن زدہ اورکچھ مردہ حالت میں جبکہ کچھ کا بلڈ نکالا جا رہا تھا جنہیں دیکھتے ہی خوف سے وہ پھر بے ہوش ہوگیا اور جب دوبارہ ہوش آیا تو ڈاکٹری اوزارہاتھ میں لئے کھڑے ایک باریش نوجوان نے اس کے متعلق اپنے نچلے سٹاف کو ہدایت کی کہ یاریہ تو بے کار ہے اسے مار کر وہی پھینک آؤ مگر وہ اسے زندہ ہی آبادی مذکور کے قریب سڑک کنارے پھینک کر فرارہوگئے ،جوکہ2014کا چھٹا واقع ہے اس سے قبل حال ہی میں ایک نوجوان پاکپتن کے تھانہ فرید نگر کی حدود سے بھی اغوا ہوا تھا جس کا بلڈ نکالنے کے بعد اُسے نیم مردہ حالت میں سڑک کنارے پھینکا گیا تھا اور صحت یاب ہونے پر اُس نے اس واقع کی اپنے متعلقہ تھانہ میں اطلاع بھی دے رکھی ہے مگراس پر تا حال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں