ساہیوال،گیس سلنڈردھماکہ میں جھلس جانے والے تین افرادجاں بحق ، چاردیگرافرادکی حالت نازک

بدھ 23 جولائی 2014 22:29

ساہیوال،گیس سلنڈردھماکہ میں جھلس جانے والے تین افرادجاں بحق ، چاردیگرافرادکی حالت نازک

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) اڈہ بوئی پاک چک 99/6Rدوکان میں گیس سلنڈردھماکہ میں جھلس جانے والے تین افرادجاں بحق جبکہ چاردیگرافرادکی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روزقبل گیس سلنڈروں کی دوکان پرگیس کی ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈرپھٹ جانے کے بعددھماکہ ہواتھاجس سے سات افرادجھلس گئے تھے جن میں تین نعیم ،نویداوراحمدگزشتہ روزہسپتال میں دم توڑگئے ۔پولیس نے دوکان کے مالک غفارکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جوہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں