ساہیوال ‘ کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کی قادرآباد کے نزدیک تعمیر ‘ 1320میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی
منگل 22 جولائی 2014 14:09
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) ساہیوال کا کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا (کول پاور پلانٹ) پلانٹ کی قادرآباد کے نزدیک چک نمبر 76/6-آر میں تعمیر کیا جارہا ہے، اور توقع ہے کہ اس سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو بجلی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دے گی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاور پلانٹ کی سائٹ پر تعمیراتی کام کی شروعات سے قبل 9302 کی تعداد میں پھلوں اور جنگلی درختوں کو کاٹنا ہوگا، آبپاشی کیلئے استعمال کیے جانے والے چھتیس ٹیوب ویلز اور تین واٹر چینلز ختم ہوجائیں گے اس کے ساتھ ساتھ گندم، مکئی اور کپاس کی کھڑی فصلوں کے ساتھ 783 ایکڑز کی زمین کو ہموار کردیا جائے گا۔
اتنی بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی کے نتیجے میں لاتعداد پرندے اپنے مسکن سے محروم ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
لوئر باری دو آب کینال کے دائیں کنارے پر موجود یہ زمین مختلف نجی مالکان سے زمین کی تحصیل کے ایک 1894ء کے تحت توانائی کے صوبائی محکمے کی طرف سے حاصل کی جارہی ہے۔ زمین کی قیمت ڈسٹرکٹ کلکٹر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی (ڈی پی اے سی) نے 372 مالکان کی رضامندی سے مقرر کی تھی۔
اس کے علاوہ زمین کی اس قیمت کے ساتھ مالکان اور ڈی پی اے سی کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ محکمہ زمین کو اپنے قبضے میں لینے سے پہلے کسانوں کو ان کی کھڑی فصل، جنگل یا جنگلی درخت، پھلوں کے درخت، نالوں، ٹیوب ویلوں کے لیے بھی ادائیگی کر گا۔ڈاکٹر خالد جاویدکل 2001 ایکڑ کی زمین میں سے نو ایکڑ کے مالک ہیں، جسے یہ محکمہ 18.6 ملین روپے کے بدلے میں حاصل کررہا ہے۔ان نو ایکڑ کی زمین کی نگرانی ڈاکٹر خالد کے بھائی نوید کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس زمین پر آم کے 150 درخت، پانچ جامن کے، 49 سفیدے کے اور 550 امرود کے پودوں کو کاٹ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اوکاڑہ میں مقیم ایک ٹھیکے دار کو کٹائی کا ٹھیکہ دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر خالد کی زمین پر سرسبز درختوں کو بیس مزدور بے رحمی سے کاٹ کر نیچے گرا رہے تھے۔ٹھیکے دار کے منشی جو کل 754 درختوں کی کٹائی میں مصروف مزدوروں کی نگرانی کررہے تھے، ان کو امید تھی کہ ان کے مزدور اس پوری سرسبز چھتری کو دو ہفتے کے اندر اندر صاف کردیں گے۔اکتیس جنوری 2014ء کو شایع ہونے والی ڈی پی اے سی کی سفارشی رپورٹ میں دیے گئے تخمینے کے مطابق ہر زمین مالک کو ایک پھلدار درخت کے چار ہزار چون روپے، فی جنگلی درخت کے ایک ہزار ایک سو اٹھارہ روپے، فی ٹیوب ویل ایک لاکھ اکیاسی ہزار تین سو پچاس روپے، فی ایکڑ کھڑی فصل کے ستاون ہزار چار سو بانوے روپے اور زمین کی آبپاشی کے لیے بنائے گئے پانی کے فی چینلز کے 75 ہزار 449 روپے ادا کیے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر ساجد محمود کا کہنا ہے کہ یہ رقم حاصل کرلی گئی تھی اور ضلعی حکومت اور 372 نجی مالکان کے درمیان اس بات پر اتفاق تھا۔ڈپٹی کلکٹر نے کہاکہ یہ اصولی فیصلہ کیا گیا تھا کہ ضلعی حکومت معیار کو پیش نظر رکھتے ہوئے زمین کے ہر ٹکریکی حقیقی قیمت کے ساتھ درختوں، فصلوں ‘ٹیوب ویلوں اور پانی کے چینلز کے لیے اضافی رقم ادا کرے گی۔اسلام آباد میں مقیم ماحولیات پر عوامی پالیسی کے ماہر جواد چشتی کے مطابق کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا یہ پلانٹ سبز تحفظ کو نقصان پہنچائے گا جو اس علاقے میں موجود درختوں، جھاڑیوں، فصلوں اور پھلدار پودوں سے قدرتی طور پر میسر ہے اس کے علاوہ پرندے اپنے محفوظ مسکن سے بھی محروم ہوجائیں گے۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
ساہیوال،کسان بورڈ نے پنجاب حکومت کے خلاف آج ساہیوال میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ
چیچہ وطنی میں رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا سخت ایکشن مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل
جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن
گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے صنعت زار ساہیوال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر ..
پنجاب حکومت نے ساہیوال سالڈ ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی منظوری دے دی، کمشنر
زکوٰۃ کی رضا کارانہ ادائیگی کی ترغیب کے لیے واک و سیمینار کا انعقاد
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو