ساہیوال،جرم ثابت ہونے پرپٹواری کو دو سال قیداوربیس ہزار روپے جرمانے کی سزا

پیر 21 جولائی 2014 20:31

ساہیوال،جرم ثابت ہونے پرپٹواری کو دو سال قیداوربیس ہزار روپے جرمانے کی سزا

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر پٹواری کو دو سال قیداوربیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ 145/EBکے پٹواری عبدالغفار کو 145/EBعارفوالا کے رہائشی خالد فاروق سے پانچ ہزر روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس پاکپتن نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر ڈویژن ساہیوال کے اینٹی کرپشن عدالت کے جج مشتاق احمد اوجلہ نے پٹواری عبدالغفار کو دو سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا ہے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ کی قید بھگتنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں