دس لاکھ سے زائد افراد لانگ مارچ میں حصہ لیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا دعوی

پیر 21 جولائی 2014 17:42

دس لاکھ سے زائد افراد لانگ مارچ میں حصہ لیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا دعوی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پُرامید ہے کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں اس کے آزادی مارچ میں کم سے کم دس لاکھ افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب کے شہر ساہیوال میں پارٹی کے علاقائی اور ڈویژنل کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر اپنا یہ عزم دوہرایا کہ پی ٹی آئی ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی بھی زمیندار، جاگیردار اور صنعت کار کو پارٹی ٹکٹ فراہم نہیں کرے گی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحریکِ انصاف نے لوگوں، خصوصاً نوجوانوں اور خواتین کو لانگ مارچ کے لیے متحرک کرنے کے سلسلے میں کمیٹی اور سب کمیٹیاں قائم کی ہیں، تاکہ چودہ اگست کے دن اسلام آباد میں دس لاکھ افراد کو جمع کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نون اور پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں جماعتیں بظاہر نجی کمپنیاں ہیں، جہاں پر قیادت تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ان کہنا تھا کہ دونوں سیاسی جماعتیں کو اقتدار حاصل ہوا، لیکن وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوئی ہیں۔پی ٹی آئی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی پی پی اب بھٹو کی نہیں، بلکہ زرداری کی جماعت ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں