ساہیوال،کرنٹ لگنے سے دوبچے جاں بحق

ہفتہ 19 جولائی 2014 19:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) نواح میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک چار سالہ بچہ علی اسد اور دس سالہ بچہ آصف جاں بحق اور شاہ زیب بری طرح جھلس گیا جسکی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

چک 101/9-Lکے بہاول شیر کے بیٹے علی اسد4سالہ نے شارٹ واٹر موٹر کو چھولیا جس سے اسے شدید جھٹکا لگا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا چک 90/9-Lمیں گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے پتنگ نکالتے ہوئے دس سالہ بچہ آصف بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہو گیا چک86/9-Lمیں ایک بچہ شاہ زیب بجلی کی تاروں میں الجھ گیا اور اسے شدید جھٹکا لگا اور بری طرح جھلس گیا حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں