ساہیوال،گیس سلنڈرپھٹنے سے دھماکہ، سات افراد جھلس گئے

ہفتہ 19 جولائی 2014 19:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) اڈا بوٹی پال 99/6-Rمیں گیس سلنڈروں کی دوکان میں ایک گیس سلنڈر پھٹ جانے سے سات افراد جھلس گئے دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق عبدالغفار نے گیس سلنڈروں کی دوکان بنا رکھی ہے گیس کی ری فلنگ کے دوران دھماکہ سے سلنڈر پھٹ گیا جس سے نعمان30سالہ، کلیم20سالہ، شاہد15سالہ، محمد علی10سالہ، رضوان 20سالہ، احمد 15سالہ اور بشیر احمد 45سالہ بری طرح جھلس گئے تمام افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا گیا ہے جن میں تین کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں