ساہیوال،ڈاکٹروں کی غفلت سے8سالہ بچہ جاں بحق،ورثاء کانعش کے ہمراہ احتجاج

بدھ 9 جولائی 2014 18:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹروں کی غفلت سے 8سالہ بچہ علی کامران جاں بحق ورثاء کا شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نورشاہ ساہیوال روڈ پر چک 50جی ڈی کی پل کے قریب ایک تیز رفتار بس نمبری 8215LZRنے راہ گیر بچے علی کامران کو روندڈالا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ایمرجنسی سے بچے کو نیوروسرجری وارڈ بھیج دیا گیا نیوروسرجن نے بچے کو واپس بھیج دیا کہ یہ میرا کیس نہ ہے جس پر بچے کو سرجیکل وارڈ بھیج دیا گیا لیکن سرجیکل وارڈ کے ڈاکٹروں نے واپس بھیج دیا کہ یہ ہمارا کیس نہ ہے ۔

بچے کا بروقت علاج نہ ہونے کے سبب اس دوران بچہ علی کامران دم توڑ گیا جس پر ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بچے کی موت کو داکٹروں کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا تاہم بعدازاں حکام نے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی تو احتجاجی مظاہرین منشتر ہو گئے بچے کے باپ ذو الفقار نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور ذمہ دار ڈاکٹروں کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے پولیس تھانہ نورشاہ نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور بس قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں