ساہیوال، 90کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ہائی سکیورٹی جیل کی بیرونی چار دیواری افتتاح سے قبل ہی زمین بوس

ہفتہ 5 جولائی 2014 18:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) 90کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال کی بیرونی چار دیواری افتتاح سے قبل ہی زمین بوس ہو گئی رائے احمد نواز روڈ کی جانب دو سو فٹ سے زائد چار دیواری گر گئی گزشتہ رات کو ساہیوال میں زبردست آندھی آئی اور بارش ہو ئی لیکن چار دیواری میں ناقص میٹریل کے استعمال کے سبب چار دیواری سے آندھی اور بارش کا ایک جھٹکا بھی برداشت نہ ہو سکا پچھلے ماہ محکمہ بلڈنگ نے 8کروڑ روپے کی لاگت سے چار دیواری کی مضبوط کرنے کے لئے تین اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دئیے ہیں اور تینوں ٹھیکیداروں کو ٹینڈر رات کے اندھیرے میں دئیے گئے ہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال کا معائنہ کیا تھا اور یکم ستمبر سے قیدیوں کو شفٹ کرکے ہائی سکیورٹی جیل کو ستارٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اب نئی جیل کو سٹارٹ کرنے کا کام بھی التواء میں ڈالنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں